لاہور : لیسکو نے عدم ادائیگی پر سرکاری محکموں کی بجلی منقطع کر دی

lescoلاہور میں لیسکو نے بلوں کی عدم ادائیگی پر ریلوے اسٹیشن، ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز اور پنجاب پبلک سروس کمیشن سمیت مختلف محکموں کی بجلی منقطع کر دی ہے۔
ایکسئین لیسکو کے مطابق ایوان زراعت، ٹرانسپورٹ ہائوس، ریلوے آفیسرز فلیٹ، ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کی بھی بجلی منقطع کی گئی ہے۔ ان سرکاری اداروں کو متعدد مرتبہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے نوٹسز بجھوائے گئے لیکن رقم ادا نہ ہوئی، جس پر لیسکو نے فوری طور پر ان تمام دفاتر کی بجلی کاٹ دی ہے۔ بقایاجات جمع کرانے پر بجلی بحال کردی جائے گے۔