لاہور: ماضی میں آرٹسٹ ویلفئیر فنڈز کا غلط استعمال کیا گیا۔ فردوس اعوان

Firdousلاہور: وزیر اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نیکہا ہے کہ وہ ملکی فنکاروں کو ان کا جائز مقام دلوانے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گی ماضی میں آرٹسٹ ویلفئیر فنڈز کا غلط استعمال کیا گیا۔
الحمرا آرٹس کونسل میں اداکار سہیل احمد کو پرائیڈ آف پرفارمنس ملنے کی تقریب سے خطاب کرتیہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سہیل احمد کی سلیکشن میں صدر آصف زرداری کی ذاتی پسند بھی شامل تھی۔ انہوں نے کہا سہیل احمد نے مزاح تخلیق کرنے کیلئے مہذب انداز اپنایا ہے ۔پنجابی یونین کی اس تقریب میں فنکار وں اور ادیبوں کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر سہیل احمد کے نانا فقیر احمد فقیر کا کلام بھی پیش کیا گیا۔