لاہور: موٹر سائیکل سواروں کی تحریک انصاف کے دفتر پر فائرنگ

lahore

lahore

لاہور میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار پاکستان تحریک انصاف کے دفتر پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق اسلام پورہ میں آؤٹ فال روڈ پر واقع پاکستان تحریک انصاف کے دفتر پر دونامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے اس وقت فائرنگ کی جب دفتر بند تھا۔ مسلح افراد نے بند دفتر پر دو فائر کیے۔ دفتر بند ہونے کی وجہ سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم اس واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس میں پھیل گیا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے کہا کہ ان کی نہ تو کسی سے دشمنی ہے اور نہ ہی کسی سے لین دین کا تنازعہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سب مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے کا نتیجہ ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی ہے۔