لاہور : میوہسپتال میں2 مزید ڈینگی کے کیسز سامنے آ گئے

dengue cases

dengue cases

لاہور(جیوڈیسک)لاہور کے میو ہسپتال میں دو مزید ڈینگی کے کیسز سامنے آ گئے۔لاہور کے میو ہسپتال میں ننکانہ کے رہائشی76 سالہ ولی محمد اور لاہور کے ہی رہائشی 23 سالہ قاسم میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہو گئی۔ دونوں مریض کے آئی جی ایم ٹیسٹس پازیٹو آ گئے۔

میو ہسپتال میں اس وقت چھ مزید ڈینگی کے مریض زیرِ علاج ہیں۔ پنجاب میں ڈینگی کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 29 ہو گئی ہے۔