لاہور: نوجوان پر تشدد، سب انسپکٹر اور پولیس اہلکار معطل

lahore

lahore

لاہور میں نوجوان پر تشدد کے واقعہ پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور ایک پولیس اہلکار کو معطل کر دیا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ پولیس تشدد ثابت نہیں ہوا لیکن جو بھی ملزمان ہیں، ان کے خلاف کارروائی ہو گی۔ڈی آئی جی آپریشنز غلام محمود ڈوگر نے نوجوان پر تشدد کے واقعہ پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور ایک پولیس اہلکار کو معطل کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو ملزمان کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر معطل کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ خود متاثرہ نوجوان کے گھر گئے ہیں اور اس کے لواحقین کے علاوہ علاقے کے افراد سے بھی معلومات حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان پر تشدد ہوا ہے جو افسوسناک ہے لیکن پولیس ملوث نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی ملزمان ہیں، ان کے خلاف کارروائی ہو گی۔پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر شوکت بسرا اور پیپلز پارٹی کے رہنما سمیع اللہ خان بھی تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان کے گھر گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ہر سطح پر آواز اٹھائیں گے۔