لاہور : وزیر اعلیٰ و گورنر پنجاب سمیت پانچ شخصیات کی جان کو خطرہ

security alertلاہور : خفیہ اداروں نے رپورٹ دی ہے کہ وزیراعلی، گورنر، چیف جسٹس سمیت پنجاب کی پانچ اہم شخصیات کی جان کو خطرہ ہے، ان کی سکیورٹی مزید سخت کی جائے۔
رپورٹ  کے مطابق وزیراعلی پنجاب سمیت اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کے لئے دہشتگرد پنجاب میں داخل ہوچکے ہیں رپورٹ کے بعد چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب اور ہوم سیکرٹری نے مشترکہ ملاقات کے بعد وزیراعلی کو بریفنگ دی، اور انہیں اپنی نقل و حرکت محدود کرنے کا مشورہ دیا۔
گزشتہ ہفتہ دی جانے والی بریفنگ کے بعد وزیراعلی گورنر پنجاب چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ پانچ اہم شخصیات کی سکیورٹی میں موجو داہلکاروں کی سکریننگ کی گئی ہے، اور ان اہلکاروں کی نگرانی کے لئے ایک ڈی آئی جی کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔