لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں ایفاڈرین کوٹہ کیس کی سماعت آج ہو گی

Ephedrine Quota Case

Ephedrine Quota Case

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ ایفاڈرین کوٹہ کیس میں چودہ ملزموں کینام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے متعلق اے این ایف کی درخواست کی سماعت کرے گا۔لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس شاہد حمید اورجسٹس عبادالرحمان پرمشتمل بنچ آج ایفاڈرین کوٹہ کیس میں مخدوم شہاب الدین، علی موسی گیلانی اورظفرعباس لک سمیت چودہ ملزموں کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی درخواست کی سماعت کرے گا۔

دوسری جانب عدالت عالیہ کا بنچ سابق سیکرٹری انسداد منشیات اورموجودہ آئی جی موٹروے پولیس ظفرعباس لک کی درخواست کی بھی سماعت کرے گا جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کا ایفی ڈرین کا کوٹہ دینے سے کوئی تعلق نہیں۔انھیں ناجائز طور پر تنگ کیا جارہا ہیاوران کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل نہ کیا جائے۔