لاہور ہائیکورٹ نے ینگ ڈاکٹرز کو ہڑتال سے روک دیا

 Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیویسک)لاہور ہائیکورٹ نے ینگ ڈاکٹروں کو تیرہ اور انیس ستمبر کو احتجاجی مظاہروں اور ہڑتال سے روک دیا کیس کی مزید سماعت سترہ ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن نے کیس کی سماعت شروع کی توعدالت کے روبرو پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایاکہ ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ مذکرات جاری ابھی میٹنگ منٹس فائنل نہیں ہوئے مزید وقت دیا جائے درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود ینگ ڈاکٹرز احتجاج کر رہے اور اب پھر انہوں نے تیرہ اور انیس ستمبر کو احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔

عدالت نے ینگ ڈاکٹرز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ ہم آپ کے حقوق کا تحفظ کر رہے اور آپ عدالتی حکم کی تعمیل نہیں کرتے یہ بات قابل برداشت نہیں آپ تحمل کا مظاہرہ کریں عدالت آپ کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دے گئی عدالت نے کیس کی مزید سماعت سترہ ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز کوتیرہ اور انیس ستمبر کو احتجاجی مظاہرہ اور ہڑتال کرنے سے روک دیا اس کے ساتھ ساتھ سیکرٹری صحت کو معاملات جلد ازجلد طے کرنے کی ہدایت بھی جاری کردیں۔