لسانی بنیادوں پر صوبوں کی تقسیم کیخلاف ہیں، شہبازشریف

shahbaz sharif

shahbaz sharif

لاہور : وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ نئے صوبے بنانے کے مخالف نہیں، صرف پنجاب نہیں پورے پاکستان کی تقسیم کے حق میں ہیں .
لندن سے واپسی پر لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے صوبے کیلئے قومی سطح کی ایک کمیٹی تشکیل دی جانی چاہئے۔ لسانی بنیادوں پر صوبوں کی تقسیم کے حق میں نہیں۔
میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکمران قوم کی توجہ نئے نئے مسائل کی جانب مبذول کرانیکی بجائے کراچی کے حالات بہتر کریں۔ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو کرپشن سے روکتا رہوں گا، چاہے جان چلی جائے۔