مارکو سائمن سیلی موٹو گراں پری ریس کے حادثے میں ہلاک

Marco

Marco

اطالوی موٹرسائیکلسٹ مارکو سائمن سیلی ملائیشین موٹر سائیکل گراں پری ریس کے دوران حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
ملائیشیا کے شہر سیپانگ کے انٹرنیشنل سرکٹ پر منعقدہ ملائیشین موٹر سائیکل گراں پری ریس کے دوسرے مرحلے میں اٹلی سے تعلق رکھنے والے موٹر سائیکلسٹ مارکو سائمن سیلی بائیک کا توازن برقرار نا رکھتے ہوئے امریکا کے کولن ایڈورڈز سے جا ٹکرائے اور بے ہوش ہوگئے۔
انتظامیہ نے ریس روک کر سائمن سیلی کو سرکٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا جہاں دوران علاج ہی انکی موت واقع ہوگئی۔ امریکی موٹر سائیکلسٹ کولن ایڈورڈز کو معمولی خراشیں آئی ہیں۔ چوبیس سالہ اطالوی موٹر سائیکلسٹ مارکو سائمن سیلی نے بہت جلد اپنی کیٹیگری کے ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں جگہ بنالی تھی اور انھوں نے سال دوہزار آٹھ میں دو سوپچاس سی سی کلاس جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا