مختلف شہروں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار

Rain Lahore, karachi

Rain Lahore, karachi

لاہور ،کراچی (جیوڈیسک) لاہور ،کراچی ، سبی سمیت مختلف شہروں میں بارش کے بعد موسم خوش گوار ہو گیا ہے۔ جمعہ اور ہفتے کوپنجاب اور خیبر پختون خوا کے بعض علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔مون سون ہوا کا کم دبا بحر بنگال کے شمال مغرب میں بننا شروع ہوگیا ہیجس کے باعث رواں ہفتے بھارت کی مشرقی ریاستوں اڑیسہ اور آندھراپردیش میں شدید بارش ہوگی۔ مون سون کا یہ سسٹم جمعرات سے پاکستان میں داخل ہونا شروع ہوجائے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے دو روز کے دوران پنجاب، خیبر پختون خوا اور کشمیر میں بارشوں کا امکان ہے۔

جمعرات سے پنجاب، خیبر پختون خوا ، سندھ، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں بارش کا سلسلہ شروع ہوجائے گا ۔شدید بارش کے باعث پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ راجھستان، چولستان اور تھر کے صحرائی علاقوں میں بھی رواں ہفتے کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔کراچی میں شدید گرمی کے بعد مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔سبی میں بھی موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ۔