مراکش : فوجی طیارہ گرکرتباہ، 20 افراد ہلاک

morocco
رباط : مراکش میں فوجی طیارہ گرکرتباہ ہونے سے بیس افراد ہلاک ہو گئے ، حکام کا کہناہے سی ون تھرٹی میں ستر مسافر سوار تھے۔
برطانوی خبر رساں ادارے نے مراکش کی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے کہاکہ طیارہ ملک کے شمال میں متنازع علاقے گیلمم میں گرکر تباہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق اس طیارے میں ستر افرد سوار تھے۔ جن میں سے صرف بیس کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی۔