مری : نواز لیگ کا ملکی سیاست پر آج اہم اجلاس

Murree

Murree

مری (جیوڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی جانب سے بھی ملکی سیاست پر آج اہم فیصلے متوقع ہیں۔نواز شریف کی زیر صدارت میں اجلاس میں شہباز شریف سمیت چاروں صوبوں کے رہنما شریک ہونگے۔ اجلاس میں صوبوں کی تقسیم، مجوزہ احتساب بل اور جنرل الیکشن سمیت متعدد امور پر پارٹی موقف طے کیا جائے گا۔

نواز شریف کی رابطہ عوام مہم پر غور کیا جائے گا اور اپوزیشن کی جانب سے نگران وزیراعظم کی بھی منظوری دی جائے گی۔