مسلم لیگ ن کی ریلی ایوان صدر کی جانب روانہ

rally

rally

مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا ہے جس کے بعد مسلم لیگ ن کے اراکین پارلیمنٹ ہاؤس سے ایوان صدر کی جانب مارچ کررہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے ساتھ جمعیت علمائے اسلام، جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ق کے بعض ارکین بھی اس ریلی میں شامل ہیں۔
ارکین پارلیمنٹ نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں۔ اس موقع پر چوہدری نثار نے میڈیا کو بتایا کہ یہ ریلی صرف لوڈشیڈینگ کے خلاف نہیں بلکہ ملک کے تمام مسائل کے حل کے لیے ہے۔
علاوہ ازیں ایوان صدر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے ایوان صدر جانے والے تمام راستوں پر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے ۔ پارلیمنٹ سے ایوان صدر جانے والے راستے کو بھی رکاوٹیں اور خاردار تاریں لگاکر بند کر دیا گیا ہے۔