ملالہ پر حملے کی سازش پاک افغان بارڈر پر بنی: رحمان ملک

Rehman Malik

Rehman Malik

اسلام آباد( جیوڈیسک) وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ملالہ پر حملے کی سازش پاک افغان بارڈر پر بنی، ملالہ پر دوبارہ حملے کی دھمکیاں دی گئی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ ملالہ کو علاج کے لئے برطانیہ بھجوا دیا گیا ہے۔ پاکستانی ڈاکٹر بھی ملالہ کے ہمراہ گئے ہیں۔ ملالہ کی صحت یابی کے لئے قوم دعا کرے۔ انھوں نے کہا کہ ملالہ پر حملہ کی سازش تیار کرنے والوں کے نام معلوم ہیں۔ احسان اللہ احسان نے پہلے ہی مان لیا کہ یہ انہوں نے یہ حملہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کا کوئی منصوبہ نہیں۔ آپریشن کا فیصلہ سیاسی اورفوجی قیادت اتفاق رائے سے کرے گی۔