ملالہ کا 6 گھنٹے طویل آپریشن ، سر سے گولی نکال لی گئی

Malala Yousafzai Treated

Malala Yousafzai Treated

پشاور (جیوڈیسک) دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونیوالی ملالہ یوسفزئی کا آپریشن ہوگیا ہے ۔آپریشن رات ایک بجے سے صبح 5 بجے تک جاری رہا تاہم ان کی حالت اب بھی تشویشناک ہے اور اسے علاج کیلئے بیرون ملک منتقل کیا جاسکتا ہے۔ سوات میں دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بننے والی چودہ سالہ معصوم لڑکی ملالہ یوسفزئی اس وقت بھی کمبائنڈ ملٹری ہسپتال پشاور میں زیر علاج ہے ۔

جہاں پر انہیں طبی امداد دی جارہی ہیں۔ان کے آپریشن کے بعد گولی نکال لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری ہیلتھ کی سربراہی میں نیورو سرجن اور سی ایم ایچ کے طبی ماہرین پر مشتمل آج ملالہ یوسفزئی کا طبی معائنہ کرینگے جس میں ان کی حالت کے حوالے سے اقدامات کیے جائینگے۔