ملکی مسائل : متحدہ نے گول میز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کر دیا

farooq sattar

farooq sattar

کراچی(جیوڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ کوئی سیاسی جماعت تنہا ملکی مسائل حل نہیں کرسکتی۔

بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر خصوصی گفتگو میں فاروق ستار نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل گول میز کانفرنس ہے۔ گول میز کانفرنس حکومت یا اپوزیشن بلا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی استحکام قومی ایجنڈے پر سب سے اوپر ہونا چاہیے۔ قومی اتفاق رائے وقت کی اہم ضرورت ہے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ملکی بقا اور سلامتی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کررہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا بلدیاتی نظام جموریت کی نرسری ہے تاہم کیسی جمہوری حکومت نے مقامی حکومتوں کے انتخابات نہیں کرائے۔ نگران حکومتوں کے قیام کے بارے میں پارلیمنٹ کے باہر اور ندر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہیے۔