ملک میں انتہا پسندی جہاد افغانستان کا نتیجہ ہے، صاحبزاہ فضل کریم

sahibzada Fazal Karim

sahibzada Fazal Karim

کراچی (جیوڈیسک)سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم کا کہنا ہے کہ مولانا شاہ احمد نورانی نے کہا ہے کہ ملک میں انتہا پسندی جہاد افغانستان کا نتیجہ ہے، نظام مصطفی کے نفاذ اور تحریک بحالیہ جمہوریت کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں ۔سنی اتحاد کونسل کے راہ نما صاحبزادہ فضل کریم نے نویں عرس کے موقع پر علامہ شاہ احمد نورانی کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ پاکستان معاشی لحاظ سے تنزلی کی طرف ہے اور عالمی سطح پر تنہا رہ گیا ہے۔

او آئی سی بھی پاکستان کے ساتھ نہیں ملک میں سوچی سمجھی سازش کے تحت مخصوص طبقے کو نشانہ بنایا جارہا ہے جس کا مقصد ملک میں انتشار پھیلانا ہے ۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہ اکہ امریکا کی منصوبہ بندی ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کرے اور انتہا پسندی کو پروان چڑھائے ،انھوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے دہشت گردی پر قابو پائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو پاکستان کو نقصان ہوسکتا ہے فضل کریم نے مزید کہا ک حکومت کا کام صرف اقتدار میں رہنا ہے اس کے لئے چاہے چوروں کی مدد کیوں نہ حاصل کرنا پڑے۔