ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ

cold weather

cold weather

ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے اور آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتسان میں سردی کی شدت کے اضافے کا امکان ہے۔ محمکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔ تاہم  آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جس سے ان علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ سکردو، گلگت، چترال، سوات سمیت دیگر بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد کے قریب پہنچ چکا ہے۔