ممبئی: را ون کی ریلیز کا شدت سے انتظار ہے۔ کرینہ کپور

kareena kapoorممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار کرینہ کپور را ون کی ریلیز کا شدت سے انتظار کر رہی ہیں،کہتی ہیں، را ۔ون میں کام کرنا شاندار تجربہ تھا۔ میڈیا سے گفتگو میں کرینہ کپور نے کہا کہ ان کے لئے فلم “را ۔ون “میں کام کرنا انوکھا تجربہ تھا۔
انہوں نے فلم میں اسٹنٹ بھی کئے تاہم انہیں اسٹنٹ سے زیادہ اپنی خوبصورتی پسند ہے۔کرینہ نے کہا کہ شاہ رخ خان جادوگر ہے اور اس کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ خوش گوار ہوتا ہے۔ کرینہ نے بتایا کہ را ون کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان نے انہیں بہت زیادہ توجہ دی جس پر وہ بہت خوش ہیں۔