ممبئی : سلمان کا کرینہ کو منانے کا منفرد انداز، گانا کمپوز کر ڈالا

Salmanممبئی : بالی ووڈپلے بوائے سلمان خان کے کیا کہنے۔ کرینہ ہو یا کترینہ کسی کو خفا نہیں رہنے دیتے۔ فلم باڈی گارڈ میں کرینہ کپورکو منانے کا منفرد انداز کہ اپنی ہی بنائی دھن پر بے بو کو نچائیں گے۔ سلمان خان یوں تو اب اپنی فلرٹ طبیعت کی وجہ سے بھی حسینائوں میں ہیں بے حدمقبول لیکن دل پھینک ہونے کے ساتھ ساتھ درد دل بھی اتنا رکھتیہیں کہ انہیں برداشت نہیں کہ کوئی ہو۔
ان سے ناراض فلم باڈی گارڈمیں کرینہ کپور کیہیروئن ہوتے ہوئے جب فلم کے لئے کترینہ کیف سے آئٹم سونگ کروانے کی سلمان نے کی فرمائش تو بے بو کو آیاخوب غصہ اور وہ ہوگئیں سلو سے ناراض لیکن سلمان خان بھی کچھ کم نہیں انھوں نے بھی باڈی گارڈ بننے کی ذمہ داری خوب نبھائی اورسوچا کہ کرینہ کسی اور کی دھن پر کیوں ڈانس کرائیں اس لئے کمپوز کرڈالاایک رین سونگ اور اپنی ہی بنائی ہوئی دھن پر بے بو کو نچا ڈالا۔
کرینہ کے لئے سلمان نے پہلی بار گانے کا میوزک کمپوز کیا جس سے کرینہ بھی خوش اور کترینہ بھی راضی اسے کہتے ہیں ایک تیر سے دو شکارسلمان خان کی فلم باڈی گارڈ عید پر ریلیز کی جائے گی رمضان عید سلمان کے لئے ہمیشہ ہی لکی سائن رہی ہے۔ عید پر ریلیز ہونے والی فلمیں چاہے وانٹڈ ہویا دبنگ خوب ہٹ ہوتی ہیں۔