ممبئی : فریدہ پنٹو کی ہالی ووڈ فلم کو اپنے ہی ملک میں پابندی کا سامنا

Freida Pinto

Freida Pinto

ممبئی : دنیا بھر کے سنیماگھروں پرحکمرانی کرنے والی فلم پلینیٹ آف دی ایپز کو کرناپڑا بھارت میں نمائش میں پابندی کا سامنا۔ اس فلم بالی ووڈاداکارہ فریڈہ پنٹو نے مرکزی کرداراداکیا اوراپنے ہی ملک میں انکی فلم بین کردی گئی۔
بالی ووڈکی فلموں نیدنیا بھر میں تواپنی اجارہ داری قائم کررکھی ہے۔لیکن اب بھارتی سنیمامالکان کودیکھئے جہاں منافع کم ملا وہیں ہالی ووڈفلموں پر بین لگوادیا۔اس پابندی سے سب سے زیادہ نقصان بالی ووڈایکٹریس فریڈہ پنٹو کو ہوا ہے۔ جن کی فلم رائز آف دی پلینیٹ آف دی ایپز بھی مشکلات کا شکار ہوئی۔ فلم کی کامیابی کا حال دیکھئے کہ دنیا بھر کے باکس آفس پرچون ملین ڈالر لا بزنس کرلیا لیکن فریڈہ اپنے ہی ملک میں سنیماگھروں کے پردے پر جلوہ گر نہیں ہوں گی۔
سنیما مالکان کا کہنا ہے کہ سال دوہزار نو سے ہالی ووڈفلموں پر منافع کم سے کم تر ہوتاجارہاہے۔ہالی ووڈفلموں کے شائقین کے لئے یہ بات بھی کافی صدمے کا باعث ہے کہ نہ صرف فریڈہ کی فلم بلکہ کیپٹن امریکا، بیڈ ٹیچر، ونی دا پوہ اور مسٹر پوپرز پینگو ئین جیسی بلاک بسٹر فلمز بھی پابندی کی زد میں آ گئی ہیں۔