منشیات کا پیسہ دہشت گردی میں استعمال ہورہا ہے، رحمن ملک

Rehman Malik

Rehman Malik

اسلام آباد (جیوڈیسک) انسداد منشیات کے حوالے سے دوروزہ کانفرنس اسلام آباد میں ختم ہوگئی، وزیرداخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ منشیات کا پیسہ دہشت گردی میں استعمال ہو رہا ہے۔ کانفرنس میں چین، روس، افغانستان، ایران، بھارت، آذر بائی جان، کرغیزستان، کازغستان، ترکی اور پاکستان کے نمائندوں نے شرکت کی۔

کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان سے پوست کی پیداوارختم کردی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ 90 فیصد منشیات افغانستان اور10 فیصد برما میں بن رہی ہیں۔