موجودہ فوجی قیادت جمہوریت کی حامی ہے: رحمان ملک

Rehman Malik

Rehman Malik

اسلام آباد(جیوڈیسک)وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ موجودہ فوجی قیادت جمہوریت کی حامی ہے۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا اور آئندہ بھی کرے گی۔ تمام میڈیا مالکان کو سیکیورٹی خدشات کے حوالے سے آگاہ کردیا۔

دہری شہریت کیس میں پیش ہونے کے بعد وزیر داخلہ رحمان ملک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا وہ اصغر خان کیس میں فریق بننا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا سپریم کورٹ شہباز شریف کی ماورائے عدالت قتل اور بد عنوانیوں کا نوٹس لے ۔ رحمان ملک نے صرف شہباز شریف پر ہی تنقید کے نشتر نہیں چلائے بلکہ وہ میاں نواز شریف پر بھی دل کی بھڑاس نکالتے رہے۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ملالہ کے حق میں آواز اٹھانے پر میڈیا کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔