موریطانیہ السینوسی کو حوالے کرنے پر تیار

libya

libya

لیبیا : (جیو ڈیسک) لیبیا کی حکومت کے ایک وزیر نے کہا ہے کہ موریطانیہ کرنل قذافی کے سابق انٹیلیجنس چیف عبداللہ السینوسی کو لیبیا کے حوالے کرنے پر رضامند ہو گیا ہے۔لیبیا کے وزیر مصطفی ابو شاغور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام یہ دعوی کیا ہے۔
دریں اثنا موریطانیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک سابق لیبیائی انٹیلی جنس چیف کو لیبیا کے حوالے کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔موریطانیہ نے السینوسی کو اس وقت ایک ائر پورٹ پر گرفتار کیا گیا جب وہ جعلی پاسپورٹ کے ذریعے مراکش سے موریطانیہ پہنچے تھے۔ عبداللہ السنوسی قدافی حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد لیبیا سے فرار ہو گئے تھے۔ وہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کو انسانیت کے خلاف جرائم میں مطلوب ہیں۔