مہسیاں شریف میں محفل میلاد ،عرس کی تقریب 12فروری کو منعقد ہو گی

گجرات: موضع مہسیاں شریف میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفی اور عاشق مدینہ حضرت میاں حاجی محمد چشتی کے پہلے عرس مبارک کی تقریب 12فروری بروز اتوار صبح 9تا نماز عصر جانشین عاشق مدینہ مجاہد اہلسنت تنویر حسین گولڑوی کی زیر نگرانی منعقد ہو گی ، صدارت فخر اہلسنت حضرت علامہ صاحبزادہ پیر سید زاہد صدیق شاہ بخاری آستانہ عالیہ سعید آباد بوکن شریف فرمائیں گے ، تلاوت فخر السادات حضرت صاحبزادہ سید مصور حسین شاہ خطیب مرکزی مسجد اور استاذ القراء حضرت علامہ قاری علی محمد جلالی جامعہ جلالیہ گجرات فرمائیں گے ، ہدیہ نعت نامور ثناء خوانِ مصطفی صاحبزادہ سید علمدار حسین شاہ ، قاری محمد شفیع نوشاہی گولڈ میڈلسٹ ، حافظ عثمان ملتانی پیش کریں گے ، خصوصی خطابات مقبول عرب و عجم صاحبزادہ علامہ عطاء المصطفیٰ جمیل سفیر اسلام حضرت علامہ صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی خطیب اعظم گجرات پیکر اخلاص حضرت علامہ اصغر سعیدی فرمائیں گے ، مہمانان گرامی قدر میں چوہدری تبسم پرویز ، چوہدری طارق حسین ، صوبیدار غلام حسین چشتی ، حافظ تجمل حسین ہوں گے ، خصوصی شرکت محترم حافظ رحمت اللہ خطیب بلال مسجد ، حافظ عبدالکریم خطیب برسہ  میاں محمد افضل چشتی خطیب اعظم ڈوگہ شریف ، علامہ صغیر احمد قادری خطیب ڈوگہ شریف ہوں گے ، 11فروری کو عاشق مدینہ حضرت حاجی محمد چشتی رحمتہ اللہ علیہ کی رہائشگاہ پر خواتین کی محفل میلاد صبح 10تا نماز ظہر منعقد ہو گی ۔