میکسیکو، انڈونیشیا میں زلزلہ، سیکڑوں عمارتیں منہدم

mexico

mexico

میکسیکو : (جیو ڈیسک) میکسیکو اور انڈونیشیا میں شدید نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے سے میکسیکو میں سیکڑوں عمارتیں گر گئیں۔ لوگ شدید خوف و ہراس کے باعث گھروں سے باہر نکل آئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق میکسیکو میں آنے والے زلزلے کی شدت سات اعشاریہ چار تھی اور اس کا مرکز گریرو ریاست کے مشرق میں پچیس کلومیٹر دور جزیرہ تھا۔ زلزلے کے باعث آٹھ سو عمارتیں منہدم ہوگئیں تاہم فوری طور پر جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلے سے اوور ہیڈبرج بھی متاثرہوا۔ حکام نے امدادی کارروائیوں شروع کردی ہیں۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ زلزلے کے باعث ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں اور نقصان بڑھنے کا بھی اندیشہ ہے جبکہ انڈونیشیا کے پاپوا جزیزے میں بھی چھ اعشاریہ دو شدت کے زلزلے کے محسوس کیے گئے۔