نئے صوبوں کی تشکیل کیلئے کمیشن کا اجلاس آج ہو گا

new provinces

new provinces

اسلام آباد (جیوڈیسک) نئے صوبوں کی تشکیل کیلئے کمیشن کا پہلا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو رہا ہے ۔ کل اسپیکر پنجاب اسمبلی نے نئے صوبے کی تشکیل کیلئے قائم کمیشن کے لیے نام دینے سے انکار کر دیا تھا۔اسپیکرکے انکار کے بعد اپوزیشن نے احتجاج کیا ۔ صوبہ پنجاب میں نئے صوبوں کی تشکیل کے حوالے سے قائم پارلیمانی کمیشن کا پہلا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاس میں ہو رہا ہے اجلاس میں کمیشن کے نئے چیئرمین کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

اسپیکرقومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے صدارتی ریفرنس پر عمل کرتے ہوئے یہ کمیشن تشکیل دیا تھا۔ جس میں 6 سینیٹر اور چھ اراکین قومی اسمبلی کی نامزدگی کی گئی ہے کمیشن کے لئے پنجاب اسمبلی سے دو نام تاحال اسپیکر آفس کو موصول نہیں ہوئے جبکہ ن لیگ نے بھی کمیشن کا بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے ۔ ن لیگ نے کمیشن میں اپنی نمائندگی بڑھانے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔