ناروے : حملوں کے شبہے میں گرفتار چھہ افراد رہا

Norway

اوسلو :  ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں پولیس نے حملوں کے شبے میں چھ افراد کو گرفتار کرنے کے بعد رہا کردیا۔
پولیس نے اوسلو میں ہونے والے کار بم دھماکے اور فائرنگ کے واقعات میں ملوث ہونے کے شبے میں چھ افراد کو مختلف علاقوں سے گرفتار کیا تاہم پوچھ گچھ کے بعد انہیں رہا کردیا۔ ادھر ناروے پولیس نے تصدیق کی ہے کہ بنیاد پرست قاتل آندرس بیرے براویک  نے اوسلو میں فائرنگ اور بم دھماکے سے کچھ دیر پہلے 15سو صفحات پر مشتمل اسلام مخالف پر تشدد منشور انٹرنیٹ پر جاری کیا تھا۔