ناٹکو بس سروس حکومت کا بہت اچھا اقدام ہے ، چوہدری محمد اکرم

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ناٹکو بس سروس حکومت کا بہت اچھا اقدا م ہے اس سے عوام کو ریلیف ملے گا ناٹکو سروس کا دائرہ کار پورے آزادکشمیر میں پھیلایا جائے مظفرآباد سے میرپور ناٹکو بس سروس شروع کی جائے ان خیالات کااظہار کشمیر فریڈم موومنٹ سٹی بھمبر کے صدر مشتاق احمد کاشر ،ایم کیو ایم کے ضلعی صدر فضل الرحمن ،صرافہ یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اکرم نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ ناٹکو سروس کا آغاز حکومت کا اچھا اقدام ہے۔

اس سے آزادکشمیر کے عوام کو سفری سہولیات میسر آئیں گی اس کا دائرہ کار پورے آزادکشمیر میں پھیلا جائے مظفرآباد سے میرپور ناٹکو سروس کا آغاز خوش آئند ہے لیکن اگر اس کو مظفرآباد میرپور کے بجائے بھمبر مظفرآباد کیا جائے تو زیادہ اچھا ہو گا کیونکہ میرپور سے زیادہ بھمبر کے لوگ مظفرآباد میں ملازمت کرتے ہیں اس سے ایک تو ناٹکو سروس کامیاب ہو گی اور دوسری طرف دونوں اضلاع کے عوام کو بھی فائدہ ہو گا انہوں نے اسے تمام عناصر جو ناٹکو سروس کی مخالفت کررہے ہیں ہم انکی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت کے اچھے کاموں میں انکے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے ۔