نوابشاہ: قومی شاہراہ پر وین الٹ گئی، بیس مسافر زخمی

nawabshah

nawabshah

نوابشاہ کے قریب قومی شاہراہ دینو مشین اسٹاپ کے مقام پر حیدرآباد سے سکھر جانے والی تیز رفتار مسافر وین ٹائر پھٹنے سے الٹ کر کھائی میں جاگری جس سے 20 مسافر شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور سول اسپتال دولت پور منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق 5 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جنہیں پیپلز اسپتال نواب شاہ منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد موٹر وے پولیس کے بروقت نہ پہنچنے کے باعث زخمی جائے حادثہ پر تڑپتے رہے۔