نیب کا واپڈا کے سابق سینئرانجینئرکے خلاف ریفرنس دائرکرنے کا فیصلہ

NAB

NAB

اسلام آباد (جیوڈیسک) نیب نے آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے پر واپڈا کے سابق سینئرانجینئرمحمد حسن کے خلاف ریفرنس دائرکرنے کا فیصلہ کرلیا۔سی ڈی اے کی جانب سے قیمتی کمرشل اراضی کی خلاف ضابطہ فروخت کی تحقیقات کی منظوری دے دی گئی۔اسلام آباد میں نیب کے چئرمین ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں اوگرا کے سابق قانونی مشیرشہزاد سلیم کی طرف سے ساٹھ لاکھ روپے کی رضا کارانہ واپسی کی درخواست منظورکرلی گئی۔

وہ اوگرا کے سابق چئرمین توقیرصادق کے دورمیں سی این جی سٹیشن کے جعلی لائیسنسوں کے اجرا میں ملوث تھے۔نیب نے سیکرٹری اطلاعات محی الدین احمد وانی سمیت اختیارات کے ناجائزاستعمال۔خورد برد اورکمیشن لینے کے الزام میں پنجاب کے محکمہ تعلقات عامہ کے اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیاہے۔یونائیٹڈ ایگریکلچر کارپوریشن کے عہدیداروں کے خلاف تحقیقات بند کردی گئی ہے۔