نیشنل رینکنگ اسنوکر چیمپیئن شپ کراچی میں جاری

snooker

snooker

نیشنل رینکنگ اسنوکر چیمپیئن شپ کا لیگ مرحلہ شروع ہوگیا، ٹاپ سیڈعمران شہزاد نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے عمران قمر کو شکست دیکر ایونٹ میں کم بیک کیا ہے۔
کراچی میں کھیلے جارہے رینکنگ اسنوکر چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے بتیس کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ ایونٹ کے تیسرے روز کھیلے گئے میچز میں سب سے بڑ ایک سو اڑتیس کا بریک پنجاب کے محمد آصف نے محمد عمران کیخلاف کھیلتے ہوئے چار ایک سے فتح حاصل کی۔
ایونٹ ٹاپ سیڈ عمران شہزاد نے پنجاب کے عمران قمر کو چار دو سے زیر کیا۔ سندھ کی نمائندگی کررہے خرم آغا نے پنجاب کے ایاز خان کو چار صفر کے فریم پوائنٹس سے شکست دی۔ دیگر مقابلوں میں عمیر عالم نے محمد آصف طوبا کو چار دو،محمدسجاد نے خیبرپختونخواہ کے شرجیل محمود کیخلاف چار صفر سے کامیابی حاصل کی ہے۔