نیویارک ٹائمز اسکوائر کیس، ملزم محمد یونس کو تین سال کی سزا

times square case

times square case

نیویارک کے ٹائمز اسکوائر کیس کے ملزم محمد یونس کو تین سال کی سزا سنا دی گئی ہے۔ ملزم محمد یونس نے کیس کے مرکزی ملزم فیصل شہزاد کو سات ہزار ڈالر غیرقانونی طور پر منتقل کئے جانے کے الزام کا اعتراف کیا۔ جس پر عدالت نے ملزم یونس کو تین سال قید کی سزا سنائی۔
حکومت نے تسلیم کیا کہ محمد یونس کو علم نہیں تھا کہ فیصل شہزاد ان پیسوں سے کیا کرنے والا مگر پراسیکیو ٹرز نے مطالبہ کیا کہ ملزم کو سزا ملنی چاہئے۔ فیصل شہزاد کو پہلے ہی عمر قید کی سزا دی جاچکی ہے۔