واشنگٹن: شام کی صدر بشارالاسد حکمرانی کا مینڈیٹ کھو چکے۔ ہیلری

hillary clintonواشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہاہے کہ شام کی صدر بشارالاسد حکمرانی کا مینڈیٹ کھوچکے ہیں اتحادی دمشق پر دبا ڈالنے کیلئے مزید پابندیاں جلد عائد کرینگے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں کینیڈا کے ہم منصب سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلٹن کا کہنا تھا تازہ کارروائی کے دوران شام کے حما شہر سمیت دیگر علاقوں میں دو ہزار سے زائد مظاہرین کی ہلاکت کی ذمہ داری شام کے صدر بشاراسد پر عائد ہوتی ہے۔ اسد سرکار پر دبا ڈالنے کیلئے اتحادی پابندیوں کو آخری شکل دے رہے ہیں۔
ہلری نے شام میں تازہ ہلاکتوں کی مذمت بھی کی ۔ ہیلری نے یمن کے الشہاب سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک میں قحط کے شکار عوام تک امداد پہنچانے دیں۔ ادھر امریکی صدر براک اوباما نے حکام دیا ہے کہ امریکا میں قتل عام کے واقعات اور دیگر انسانی مظالم پر کنٹرول کیا جائے۔ اوباما نے حکم دیا کہ جنگی جرائم میں ملوث کسی بھی غیر ملکی کو امریکا میں آنے نہ دیا جائے۔