وزیراعظم راجا پرویزاشرف کو بچانے کیلئے حکمت عملی تیار

 raja pervez ashraf

raja pervez ashraf

اسلام آباد (جیوڈیسک)حکومت نے وزیراعظم راجا پرویزاشرف کو بچانے کیلئے حکمت عملی بنالی ہے، اتحادیوں کو آج اعتماد میں لیاجائے گا، یوسف رضا گیلانی بھی وزیر اعظم کو بچانے کیلئے میدان میں آگئے۔

این آراو عمل درآمد کیس میں سپریم کورٹ نے وزیراعظم راجا پرویز اشرف کو 27 اگست کو طلب کیا ہے۔ حکومت نے وزیراعظم کو عدالت میں پیش کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ صدر آصف زرداری نے آج اتحادیوں کا اجلاس طلب کیا ہے جس انہیں اعتماد میں لیا جائے گا۔ وزیرقانون فاروق ایچ نائیک نے وزیراعظم کو قانونی امور اور عدالتی معاملات پربریفنگ دی۔ وفاقی وزیر نذرمحمد گوندل نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو توہین عدالت کانوٹس نہیں ملا۔

پہلی طلبی میں وکیل بھی پیش ہوسکتا ہے۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی راجا پرویز اشرف کے دفاع میں میدان میں اتر آئے ہیں۔ سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ جمہوری حکومت کو گھر بھیجنے کا فیشن ختم ہونا چاہئے۔ حکومت نے ابھی تک سپریم کورٹ میں وزیراعظم کی پیشی کے موقعے پر سکیورٹی پلان ترتیب نہیں دیا جس سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ راجا پرویز اشرف عدالت نہیں جائیں گے۔