وزیراعظم نے وزیر قانون کو ملک قیوم کا خط واپس لینے کی ہدایت کر دی

Raja parvez ashraf

Raja parvez ashraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے صدر آصف علی زرداری کیخلاف سوئس عدالتوں میں کیس بند کرنے کے لیے لکھے گئے سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم کے خط کو واپس لینے کی ہدایت کر دی ہے۔توہین عدالت کیس کی سماعت آج جسٹس آصف سعید کھوسہ کی زیر صدارت میں 5 رکنی بنچ نے کی۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ وزیر اعظم کو روسٹرم بلا کر استفسار کیا کہ سوئس حکام کو خط لکھنے کے حوالے سے کیا کیا ہے۔ انہوں نے اسی وقت وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کو ملک قیوم کا خط واپس لینے کی ہدایت کر دی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر قانون کو تمام اتھارٹی دے دی ہے۔

جس پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ آپ کا بہت شکریہ۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ مسئلہ ایسے حل کرنا چاہتا ہوں کہ عدالت کا وقار بھی رہے اور صدر آصف علی زرداری کا بھی۔ عدالت نے وزیر اعظم سے پوچھا کہ آپ نے وزیر قانون کو تحریری حکم دیا ہے یا زبانی۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے خط لکھنے کے 4 طریقے تجویز کردیے۔