وزیراعظم کا سرمایہ کاری بورڈ کو زیادہ موثر بنانے پر زور

Raja pavez ashraf

Raja pavez ashraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے سرمایہ کاری بورڈ کو زیادہ موثر اور اسے سرمایہ کاروں کی ضرورت کو پورا کرنے کے قابل بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔وزیراعظم ہاس میں اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین کو ہدایت کی کہ وہ بورڈ کو غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے ایک ون ونڈو آپریشن بنانے کیلئے ٹھوس تجاویز دیں۔

جلاس میں ملک میں سرمایہ کاری کی ترغیب کیلئے ذرائع پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی ترغیب کیلئے ایک محرک بنانے کے طریقوں پر تفصیل سے گفتگو ہوئی۔