وزیراعظم کا منصب جج سے بڑا ہے، اٹارنی جنرل عرفان قادر

irfan qadir

irfan qadir

اسلام آباد(جیوڈیسک)اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا منصب جج سے بڑا ہے۔ اگر آئین کی نظر میں سب برابر ہیں تو سب کو وزیراعظم ہونا چاہیے۔وزیراعظم کو عدالت کے سامنے پیش نہیں ہونا چاہیے۔

اٹارنی جنرل عرفان قادر نے اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں صدر کے بعد دوسرا بڑا عہدہ وزیراعظم کا ہے۔ عدالت کو وزیراعظم کو نہیں بلانا چاہیے۔ وزیراعظم عدالت کو جوابدہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ وزیراعظم کو بلواسطہ یا بلاواسطہ خط لکھنے کا نہیں کہہ سکتی۔ ایسے فیصلے نہیں دئیے جانے چاہیے جن پر عملدرآمد نہ ہوسکے۔ اگر وزیراعظم خط نہیں لکھتے تو سپریم کورٹ خود کیوں نہیں لکھ دیتی۔

انہوں نے کہا کہ اگر وہ وزیراعظم ہوتے تو وہ کبھی عدالت میں پیش نہ ہوتے۔ وہ راجہ پرویز اشرف کو بھی عدالت میں حاضر نہ ہونے کا مشورہ دیتے ہیں۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزیراعظم کے توہین عدالت کیس میں پیش ہونے اور وکیل سے متعلق آئندہ دو روز میں فیصلہ ہوجائے گا۔