وزیراعظم کی سپریم کورٹ میں پیشی ، اتحادیوں نے سر جوڑ لئے

Ijlaas

Ijlaas

سپریم کورٹ (جیوڈیسک) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی کل عدالت میں طلبی سے متعلق ایوان صدر میں اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس شروع ہوگیا ہے۔ اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے نمائندوں کے علاوہ حکومتی جماعت پیپلز پارٹی کی اہم شخصیات بھی شرکت کررہی ہیں ۔ اجلاس کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے مشترکہ طور پر کی ۔

وفاقی وزیر قانون اجلاس کو مجودہ صورتحال میں قانونی پہلوئوں پر بریفنگ دیں گے۔اجلاس میں ملکی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ جمہوریت کے استحکام کے لئے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے ۔