وزیراعظم کے پاس خط لکھنے یا نااہل ہونے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ اعتزازا حسن

Aitzaz Ahsan

Aitzaz Ahsan

لاہور(جیوڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزازا حسن نے کہا ہے کہ سوئس عدالتوں میں صدر کے خلاف کسی مقدمہ کی مدت ختم نہیں ہو رہی۔ وزیراعظم کے پاس خط لکھنے یا نااہل ہونے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔

پیپلز پارٹی کے سینٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے کا مشورہ نہیں دیا ۔عدالتی حکم پر عمل کر کے ہی یوسف رضا گیلانی نے سزا کاٹی لیکن گیلانی کی نااہلی کی فیصلہ غلط تھا۔ خط نہ لکھنے پر موجودہ وزیراعظم کا مستقبل بھی نا اہلی ہی ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت سوئس حکام کو صدر آصف علی زردرای کے خلاف خط نہیں لکھے گئی اور ویسے بھی جب تک زرداری صدر ہیں تب تک ان کے خلاف سوئس عدالتوں میں بھی مقدمہ نہیں چل سکتا۔

سوئس عدالتوں میں صدر کے خلاف کیسز کی مدت ختم نہیں ہو رہی صرف عدالت کو دباو میں لانے کے لیے شور مچایا جا رہا ہے۔ اعتزاز احسن نے صدر کی ایوان صدر میں سیاسی سرگرمیوں سے متعلق کہا کہ کیا وائٹ ہاؤس میں سیاسی سرگرمیاں نہیں ہوتیں اور اوباما سیاسی جماعتوں سے نہیں ملتے۔