وزیر اعلیٰ پنجاب کی ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی عیادت

shahbaz sharif

shahbaz sharif

وزیر اعلی پنجاب نے جنرل ہسپتال کے بعد گنگا رام ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی عیادت کی، ڈاکٹروں کو مریضوں کی دیکھ بھال کرنے کی ہدایت۔
وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کا گنگا رام ہسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی عیادت کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ حکومت ڈینگی کے خلاف حالت جنگ میں ہے ڈینگی حکومت سے بھی زیادہ طاقتور نکلا ہے ہر ہسپتال میں ہنگامی بنیادوں پر مریضوں کی دیکھ بھال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
وزیر اعلی پنجاب نے اس موقع پر گنگا رام میں پہلے سے دو پلیٹ لٹس بنانے والی مشینوں کے ساتھ ساتھ دو مزید نئی مشینیں فراہم کرنے کا اعلان کردیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ جنرل ہسپتال میں بھی ایم ایس اور عملے کو تنبہہ کر دی کہ ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مکمل دیکھ بھال کی جائے اور مچھر مار سپرے میں نا قص ادویات کی ملاوٹ میں ملوث افراد کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے گی۔