وزیر اعلی پنجاب کی اہلیت کا فیصلہ عدالتیں کر چکیں، رانا ثنااللہ

rana sanaullah

rana sanaullah

پنجاب کے صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی اہلیت کا فیصلہ اعلی عدالتیں کر چکی ہیں گورنر پنجاب الزام تراشیوں کی بجائے ثبوت عوام کے سامنے لائیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سردار لطیف کھوسہ گورنر کے عہدے کے اہل نہیں، ان کے خلاف سپریم کورٹ کے ججوں کے نام پر پیسے لینے کا معاملہ اب بھی پاکستان بار کونسل میں زیر التوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے معاملے پر ہائی کورٹ کے جج سے انکوائری کروا کر ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی۔