وفاقی کابینہ نے رمضان پیکج کی منظوری دیدی

cabinet meeting
اسلام آباد :  وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹور کے لئے دوارب روپے کی سبسڈی کی منظوری دیدی گئی ہے ۔رمضان المبارک میں یوٹیلیٹی اسٹورپر تمام اشیا کی قیمتیں دس فیصد کم ہونگی۔
اجلاس میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے وزرا کو ہدایت کی کہ ضروری اشیا کی قیمتوں کو کم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔
اجلاس میں رمضان پیکچ کا جائزہ اورعام آدمی کو نمایاں ریلیف دینے کی منظوری بھی دی گئی ۔کابینہ نے گھی، تیل پر چودہ روپے فی کلوگرام، دالوں،بیسن اور کھجور کی قیمت میں دس روپے فی کلو سبسڈی دینے کی منظوری دی ہے۔