وقت ثابت کرے گا کہ جوڑا خاندان کا فیصلہ درست تھا :احسن رشید

گجرات: تحریک انصاف پنجاب کے صدر احسن رشید نے کہا ہے کہ وقت ثابت کرے گا کہ جوڑا خاندان کا فیصلہ درست تھا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری اختر حسین جوڑا کی رہائشگاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا جوڑا خاندان کا گجرات کی تاریخ میں ایک نمایاں مقام ہے ، ان کے آبائو اجداد نے گجرات کے عوام کی بے پناہ خدمت کی ہے آج تحریک انصاف میں شمولیت سے تحریک انصاف بہت زیدہ مضبوط ہو گی ، احسن رشید نے کہا کہ پچھلے چار سالوں میں پنجاب حکومت نے جتنی کرپشن کی ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ، میاں نواز شریف ، میاں شہباز شریف عمران خان کے انقلاب کا راستہ نہیں روک سکتے ہم سب کو ایک نئے پاکستان کیلئے عمران خان کے ہاتھوں کو مضبوط کرنا ہو گا ، انہوں نے کہا کہ مجھے نوجوانوں کا مستقبل تاریک نظر آ رہا ہے ، کیونکہ نوجوان ہی پاکستان کی تقدیر بدل سکتا ہے ، انشاء اللہ عمران خان کے ویژن کو عملی جامعہ پہنانے کے لئے ہمیشہ مل کر کام کرنا ہوگا ، انہوں نے کہا کہ جوڑا خاندان کی تحریک انصاف میں آنے کے بعد گجرات تحریک انصاف کا قلعہ بنایا جائے گا ، اور اب تبدلی نظام کی شروعات ہو چکی ہین ، ڈاکٹر یاسمین نے کہا کہ عمران خان ایک سچائی کا نام ہے ، جو بہادر ہوتا ہے وہ تبدیلیں لانا چاہتا ہے ، ہر کوئی عمران خان کی پارٹی میں شامل ہو رہا ہے کیونکہ سیاست میں ان پر کوئی داغ نہیں اور نہ ہی انہوں نے پاکستان کو لوٹا ہے ، بیرسٹر منصور سرور نے کہا کہ آج شاہ محمود قریشی احسن رشید سومنات کے مندر کو گرانے کیلئے گجرات بھی پہنچ گئے ہیں احسن رشید 14سال ننگے پائوں پاکستانی عوام کا مقدمہ لڑتے رہے ، اب پاکستان آزاد کرایں گے ، پنجاب کے حکمرانوں نے 4سال میں غربت بھوک افلاس کے سواکچھ نہیں دیا اب انقلاب آ کر رہے گا ۔