وہ معمولی چیزیں جن سے دنیا بدلی ہے

چھوٹی چیزوں کی بڑی اہمیت کا اندازہ ہمیں کم ہی ہوتا ہے۔ کچھ ایسی ایجادات بھی ہیں جو بظاہر بہت معمولی نظر آتی ہیں لیکن انہوں نے ہماری روزمرہ زندگی کو تبدیل کر کے رکھدیا ہے۔ مثلاً پیپر کلپ، ربڑ بینڈ، ٹی بیگز، انڈے رکھنے کے باکس اور ایسی ہی دیگر چیزیں۔

bubble wrap

bubble wrap

یہ Unsung ہیروز ہیں۔ ایسی ہی معمولی چیزوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے لندن کے سائنس میوزیم میں کام کرنے والی ماہر ڈاکٹر سوسن موس مین کا کہنا ہے کہ اس نمائش سے ہمیں ان چیزوں کو سمجھنے اور Celebrate کرنے کا موقع ملا ہے جن کا کوئی نوٹس بھی نہیں لیا۔

لوگوں کو پہلی مرتبہ پتہ چلا کہ یہ چیزیں کیسے ایجاد کی گئیں۔ اس نمائش میں 36 ایسی چیزیں رکھی گئی ہیں۔ آپ نے Bubble Wrap دیکھا ہو گا۔ یہ نازک چیزوں کی پیکنگ میں استعمال ہوتا ہے۔ اس میں ببل جیسے کشن ہوتے ہیں۔ اسے 1950ء کی دہائی میں ایجاد کیا گیا تھا۔ اس میں ہوا کے ببل ہوتے ہیں۔

اس کے موجد الفریڈ فیلڈنگ اور مارک شوائز تھے لیکن ابتدا میں یہ ناکام ایجاد تھی۔ پھر آئی بی ایم نے اسے کمپیوٹرز کی محفوظ ڈلیوری کیلئے استعمال کیا تو یہ ایجاد کامیاب ہو گئی۔

paper clips

paper clips

پیپر کلپ 1867ء میں امریکی باشندے سیموئل بی نے ایجاد کیا تھا۔ آج بھی یہی ڈیزائن استعمال ہوتا ہے۔ اسے بھی 1894ء میں مقبولیت حاصل ہوئی۔

انگلینڈ کی مقبول ایجاد ربڑ بینڈ ہے۔ اسٹیفن پیرس نے اسے 1845ء میں پیٹنٹ کرایا تھا۔ دنیا بھر کی خواتین میں یہ فوراً مقبول ہو گیا۔ سالانہ 342 ملین ربڑ بینڈ استعمال کیے جاتے ہیں۔ صاف ستھرے بنڈل بنانے کیلئے انکا استعمال عام ہے۔

ٹین کے ڈبے یا کین کھانے کو محفوظ رکھنے کیلئے بہترین ہیں۔ 1810ء میں نکولس ایپرٹ نے یہ ائیر نائٹ ڈبے بنائے۔ اصل میں نپولین کو جنگ کے دوران پتہ چلا کہ خوراک محفوظ نہیں رہتی اور سپاہی غذائیت کی کمی سے کمزور پڑ گئے ہیں۔

اس نے اعلان کیا کہ جو یہ مسئلہ حل کریگا، اسے 12 ہزار فرانک انعام دیا جائے گا۔ بس مشکل یہ تھی کہ اسوقت تک کین کھولنے والا آلہ ایجاد نہیں ہوا تھا۔ سپاہیوں کو تلوار یا پتھر استعمال کرنا پڑتا تھا۔

کپڑے لٹکانے کی چٹکی ڈیوڈ ایم اسمتھ نے 1853ء میں ایجاد کی تھی اور یہ وہ ڈیزائن ہے جس میں آج تک کوئی تبدیلی نہیں کی جا سکی۔

hangers on rack

hangers on rack

کوٹ لٹکانے کا ہینگر 1904ء میں ایک امریکی البرٹ جے پارک ہاؤس نے ایجاد کیا۔ اس نے کپڑوں سے بھرا ریک دیکھا تو بڑی الجھن ہوئی اور فوراً ہی ایک تار لے کر ہینگر بنا دیا۔

چوٹ لگ جائے تو اس پر چپکانے کی چھوٹی سی پٹی 1920ء میں ایک امریکی ارل ڈک سن نے ایجاد کی جو ہر گھر کی ضرورت بن گئی۔ اسکی بیوی گھر کے کام کاج کے دوران ہلکی پھلکی چوٹ لگا بیٹھتی تھی جس پر اس نے یہ ایجاد کی۔ اسی ایجاد کو سائیکلوں کے پنکچر لگانے کیلئے بھی استعمال کیا گیا۔

انڈے رکھنے کی ٹرے 1911ء میں ایک امریکی جوزف کوائل نے ایجاد کی۔ شپنگ کنٹینرز 1956ء میں بنائے گئے۔ مالکم میک لین نے انہیں ایجاد کیا۔

tea bag

tea bag

برطانیہ میں چائے کا بہت شوق ہے لیکن ٹی بیگ نیو یارک کے باشندے ٹامس سلیوان نے بنایا اور 1904 میں پہلی مرتبہ اس کی مارکیٹنگ کی۔