ویتنام: فیکرٹری آتشزدگی، 17 افراد ہلاک، 21 زخمی

vietnam
ہنوئی: ویتنام میں جوتوں کی فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث سترہ افراد ہلاک جبکہ اکیس افراد جھلس کرزخمی ہوگئے ہیں۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملک کے شمالی شہر ہائی فونگ میں قائم فیکرٹری میں ویلڈنگ کے باعث آگ لگ گئی۔ جس کے باعث سترہ مزدور ہلاک اور اکیس کے زخمی ہونے کے ساتھ بڑے پیمانی پر مالی نقصان بھی ہوا۔
آگ میں بچ جانے والے ایک مزدور کے مطابق ویلڈنگ سے نکلنے شعلوں سے چھت میں آگ لگی اور چھت گرنے سے لوگوں کے باہر نکلنے کے راستے بند ہوئے جس کے باعث ہلاکتی ہوئیں۔