ٹرینٹ برج ٹیسٹ میں انگلینڈ فاتح: بھارت کو دوسری شکست

england
ٹرینٹ برج : دوسرے  کرکٹ ٹیسٹ میں انگلینڈ کے  بولرزنے  بھارت کیخلاف شاندار بولنگ کا  ذریعہ اسے تین سو انیس رنز کی بڑی فتح اور سیریز میں دو صفرکی ناقابل شکست برتری دلوادی ھے۔
ٹرینٹ برج میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں پانچ سو چوالیس رنز بنائے اور بھارت کو چار سو اٹہتر رنز کا ھدف دیا۔ انگلینڈکی جانب سے ٹم بریسنن نے نوے اور میٹ پرائر نے تہتر رنز بنائے۔
بھارت کی دوسری اننگز کا آغاز تباہ کن تھا .پہلی اننگز کے سنچری میکر راھول ڈراوڈ صرف تین رنز بنا سکے۔ لکشمن چار، مکند چھ، رائنا ایک ، یووراج آٹھ اور کپتان مہندرا سنگھ دھونی صفر پر آوٹ ھوئے۔ سچن ٹنڈولکر نے مزاحمت کرتے ھوئے چھپن اور ھربھجن سنگھ نے چھیالیس رنز بنائے۔ بھارت کی پوری ٹیم سینتالیس اعشاریہ چار اوورز میں صرف ایک سو اٹھاون رنز پر ڈھیر ھو گئی۔ بریسنن نے پانچ اور اینڈرسن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
انگلینڈ نے چار میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ لارڈز میں جیتا تھا۔ دو میچوں میں شکست کے بعد اب بھارت کی ٹیسٹ کرکٹ میں عالمی نمبر ایک کی پوزیشن خطرے میں پڑ گئی ھے۔