پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 23 نومبر کو طلب ، مصری صدر خطاب کریں گے

National Assembly Pakistan

National Assembly Pakistan

صدرآصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 23 نومبرکوطلب کر لیا ہے، مصری صدر مرسی خطاب کریں گے۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مصری صدرمحمد مرسی 22 نومبرکو ڈی ایٹ سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان آرہے ہیں۔ محمد مرسی قومی اسمبلی اور سینیٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

دوسری جانب مصری صدر محمد مرسی نے وزیراعظم راجہ پرویزاشرف سے ٹیلیفون پر بات کی جس میں غزہ میں اسرائیلی حملے کے بعد پیدا ہونیو الی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مصری صدر نے غزہ کی صورت حال پر وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مدد طلب کی۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملے عالمی قوانین اور انسانی اقدار کے خلاف ہیں، پاکستان غزہ پراسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔ وزیراعظم نے مصری صدر کو فلسطینی مسئلے پرپاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔