پانچویںسالانہ عظیم الشان محفل میلاد 2 فروری کو منعقد ہو گی

گجرات(جی پی آئی)پانچویںسالانہ عظیم الشان محفل میلادخیر البشر ” بارانِ رحمت صلی اللّہ و علیہ و سلم’ مورخہ 2فروری بروز جمعرات بعد نماز عشاء جامع مسجد راغب محی الدین ٹبی غوث نزد شاہین چوک سرگودھا روڈ گجرات میں منعقد ہو گی ، یہ محفل بفیضانِ نظر حضور قبلہ مولانا سید راغب محی الدین قادری رحمتہ اللہ عالیہ فاضلہ کالونی فیروز پور لاہور بٹالہ شریف ہو گی ، یہ محفل زیر صدارت صابزادہ پیر ابرار الحسن عباس ہاشمی شاہ ، زیر سرپرستی سید طالب حسین شاہ آستانہ عالیہ ڈھل بنگش ، زینت محفل حاجی محمد اشرف چیمہ ہونگے ، تلاوت کلام پاک کا شرف قاری القراء حافظ قاری محمد یاسر عطاری مردان حاصل کرینگے ، نقابت کے فرائض میاں نعیم صادق نعیمی شادیوال سرانجام دینگے ، جبکہ خصوصی خطاب، خطاب  دلنواز ، گوہر سخن ، شیریں بیان حضرت علامہ ریاست علی طاہری بخشی خلیفہ مجاز واقفِ رموز حضرت قبلہ محبوب سجن سائیں سندھ کرینگے ، جان محفل حضرت علامہ و قاری پیر مختار احمد سعیدی ہونگے ، ثناء خوانِ مصطفی صلی اللّہ و علیہ و سلم فقیر عثمان طاہری بخشی ناروال اور شہزاد تحسین مدنی ہدیہ نعت بحضور سرور کائنات صلی اللّہ و علیہ و سلم پیش کرینگے ، اس موقع پر تشریف لانے والے تمام عاشقانِ رسول صلی اللّہ و علیہ و سلم ہمارئے لیے مہمان خصوصی کا درجہ رکھتے ہیں اور ہمارے سروں کا تاج ہیں ، تمام دوست احباب سے شرکت کی استدعا کی جاتی ہے ۔